ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / شام:عراقی ملیشیا کے کمانڈر سمیت 4ایرانی فوجی ہلاک

شام:عراقی ملیشیا کے کمانڈر سمیت 4ایرانی فوجی ہلاک

Sun, 25 Sep 2016 20:16:21  SO Admin   S.O. News Service

تہران25ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی میڈیا نے شام میں کم از کم 4ایرانی فوجی اہل کاروں کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے جن میں شیعہ عراقی ملیشیا "عصائب اہل الحق" کا عسکری کمانڈر بھی شامل ہے۔ یہ تمام افراد جمعے کے روز حلب شہر میں شامی اپوزیشن گروپوں کے ساتھ لڑائی کے دوران مارے گئے۔ایرانی ویب سائٹوں کے نزدیک شیعہ عراقی ملیشیا عصائب اہل الحق کا عسکری کمانڈر محمد باقر سلیمانی.. ایرانی پاسداران انقلاب کے بریگیڈ فیلق القدس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریب سمجھا جاتا ہے۔شام کا بحران شروع ہونے کے بعد سے عراقی ملیشیا عصائب اہل الحق کے سیکڑوں جنگجو شام میں لڑائی میں مصروف ہیں۔ایران نیوز ایجنسیوں کے مطابق پاسداران انقلاب سے تعلق رکھنے والے محمد بورہنک کو جمعے کے روز تہران کے جنوب میں دفن کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ ایران عراق جنگ میں شرکت کرنے والے حسین رئیسی کو بھی دفن کر دیا گیا جو شام کے شہر حلب میں ایک مشن کے دوران مارا گیا۔ایرانی نیوز ایجنسی "فارس" کے مطابق حلب کے شمال میں ہلاک ہونے والے حسین علی محمدی کو جمعے کے روز ایران کے شمال مشرقی شہر سمنان میں دفن کر دیا گیا۔دوسری جانب "شہید نیوز" ویب سائٹ نے جمعے کے روزُ قم شہر میں 12 جنگجوؤں کی تدفین سے متعلق ایک تصویری رپورٹ جاری کی ہے۔ مذکورہ جنگجوؤں کا تعلق افغان ملیشیا (فاطمیون) اور پاکستانی ملیشیا (زینبیون)سے ہے جو حلب شہر میں حالیہ معرکوں کے دوران مارے گئے۔


Share: